وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیجنگ سے واپسی پر پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر چھوڑ گئے، پی آئی اے انتظامیہ کو خصوصی گاڑی سے اسلام آباد پہنچانا پڑا
جمعہ 22 جنوری 2016 22:43
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیجنگ سے واپسی پر پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر چھوڑ گئے، پی آئی اے انتظامیہ کو 20ہزار روپے ادا کر کے خصوصی گاڑی سے پاسپورٹ اسلام آباد پہنچانا پڑا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ چین کے بعد 19جنوری کو بیجنگ سے وطن واپس آئے، اسلام آباد میں دھند کے باعث پی آئی اے کی پرواز کا رخ لاہور موڑنا پڑا۔
وفاقی وزیر خزانہ کو کار میں اسلام آباد جانا پڑا، جلدی میں وہ اپنا پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ گئے، یاد آنے پر اسحاق ڈار نے پی آئی اے انتظامیہ کو پاسپورٹ اگلی ہی صبح اسلام آباد پہنچانے کا حکم دیا۔ پی آئی اے حکام نے لاہور سے 20ہزار روپے کی ٹیکسی کروا کر خصوصی طور پر اسحاق ڈار کا پاسپورٹ اسلام آباد پہنچایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.