امریکی کی ریاست ورجینیا اور میری لینڈ میں شدید برفانی طوفان کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 22:28

امریکی کی ریاست ورجینیا اور میری لینڈ میں شدید برفانی طوفان کے پیش ..
ورجینیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) امریکی کی ریاست ورجینیا اور میری لینڈ سمیت متعدد ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست ورجینیا اور میری لینڈ سمیت متعدد ریاستوں میں انتہائی خطرناک برفانی طوفان آنے میں کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طوفان کے آںے کے پیش نظر ان ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

تمام سرکاری اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ میٹرو ٹرین کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں ان ریاستوں میں 500 نیشنل گارڈز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ جبکہ لوگوں نے اپنے گھروں میں تمام راشن اکٹھا کرکے خود کو محصور کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ان ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث 2 فٹ تک برفباری ہونے کی پیشن گوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :