این اے128 میں لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کے خلاف انتخابی عذر داری کیس

نادرا نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل لاہور میں جمع کرا دی

جمعہ 22 جنوری 2016 22:09

این اے128 میں لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کے خلاف انتخابی عذر داری کیس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) نادرا نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے128 میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر کے خلاف انتخابی عذر داری کیس سے متعلق اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل لاہور میں جمع کرا دی۔ الیکشن ٹربیونل لاہور کے سربراہ رشید قمر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے128 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی۔

نادرا حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ پچیس ہزار ایک سو بانوے کاونٹر فائلز کی تصدیق نہ ہوسکی۔سماعت کے دوران نادرا حکام نے فرانزک رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق آٹھ ہزار پانچ سو ترانوے ووٹ جعلی شناختی کارڈز پر ڈالے گئے، جبکہ دوسرے حلقے میں رجسٹرڈ ہونے والے چار سو انہتر ووٹ، این اے ایک سو اٹھائیس میں کاسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

نادرا کی جانب سے ٹربیونل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق67 ہزار3 سو86 ووٹوں کی نادرا سے تصدیق ہوئی۔جس میں349 ووٹرز نے ڈبل ووٹ کاسٹ کیے گئے،690 کاونٹر فائلز پر ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات ہی موجود نہیں ہیں۔ اس حلقہ این اے128 سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار کرامت کھوکھر نے مسلم لیگ ن کے کا میاب ایم این اے افضل کھوکھر کے خلاف دائر انتخابی عذرداری میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔*

متعلقہ عنوان :