عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکی تابناک مستقبل کی ضمانت حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

جمعہ 22 جنوری 2016 22:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکی تابناک مستقبل کی ضمانت حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ،جسے پورا کرنے کیلئے حکومت عوام کو مواقع فراہم کر ے ، اور انکے بہترین مفادات کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے ، عوام کی تقدیر تب بدل سکتی ہے جب حکومت دیگر تمام ضروری امور کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل اور انکے حقوق پر بھی توجہ دے کر اپنے فرائض پوری کرے ، بدقسمتی سے گذشتہ چند دہائیوں سے یہاں عوام کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ، اور مراعات اور سہولیات کو صرف چند بااثر افراد تک ہی محدود رکرکے رکھ دیا گیا ہے ، جسکے باعث برابری اور انصاف کا تصور ختم ہوکر رہ گیا ہے ، ان حالات میں طاقت ور اور بااثر افراد دن بدن امیر اور غریب دن بدن غریب تر ہوتے چلے گئے ، بیان میں کہا گیا کہ دنیا میں جہاں بھی غربت اور ناانصافی ہے وہاں سب سے زیادہ حالات کشیدہ ہے اور عوام کو مایوسیوں کا سامنا ہے ، اور انکے روئیوں میں تبدیلی رونما ہوتی ہے بد قسمتی سے یہاں بھی عوام کو زیر کرنے اور انکے حقوق کی بروقت عدم فراہمی اور فرائض کو انجام نہ دینے کے باعث عوام مشکلا ت سے دوچار ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ حکومت عوام کی مسائل کے حل اور انہیں ان کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرے ۔