ڈیرہ اسماعیل خان:کالعدم تحریک طالبان کے 25 ارکان نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 22 جنوری 2016 22:03

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 25 ارکان نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ہتھیار ڈالنے والوں میں ضرار گروپ کے کمانڈر عصمت اﷲ اور امین ملنگ گروپ کے کمانڈر عبد المنان بھی شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ خیبر پختونخوا کے ان علاقوں میں شامل ہے جو دہشتگردی کی عفریت سے بری طرح متاثر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب شروع ہونے سے قبل وزیرستان سے دہشتگرد یہاں آتے تھے اور دہشتگرد کارروائیاں کرکے واپس اپنی پناہ گاہوں میں جا چھپتے تھے مگر ضرب عضب کے بعد ان کی تمام پناہ گاہیں ختم ہو چکی ہیں یہی وجہ ہے کہ بچے کچھے دہشتگرد اب ہتھیار ڈالنے ہی میں عافیت محسوس کر رہے ہیں۔ پاک فوج اور حکومت کی جانب سے بھی مسلسل یہ کوششیں کی جا رہی ہیں کہ بھٹکے ہوئے جنگجو ہتھیار ڈال دیں اور قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :