20نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدسے ہی ملک میں دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے‘ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں‘ حکومت میں تھے تو بھی ٹارگٹ تھے اپوزیشن میں ہیں توبھی ٹارگٹ ہے‘باچہ خان کے پیروکار ہیں ‘ ہماری سوچ امن ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی چارسدہ دہشتگردی کے شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین کے گھر پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت

جمعہ 22 جنوری 2016 21:48

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ 20نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنے سے ہی ملک میں دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے‘ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں‘حکومت میں تھے تو بھی ٹارگٹ تھے اپوزیشن میں ہیں توبھی ٹارگٹ ہے‘باچہ خان بابا عمل کے پیروکار ہیں ‘ ہماری سوچ امن ہے۔

وہ جمعہ شام صوابی میں شہیدپروفیسر ڈاکٹر حامدحسین کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ ۔ضلعی جنرل سیکرٹری محمداسلام خان اوردیگر رہنماء بھی اس موقع پر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم ڈرنے والے ہیں اورنہ جھکنے والے ہے اس کے خلاف عملی جدوجہدکررہے ہیں جب ہم حکومت میں تھے تو بھی ٹارگٹ تھے اورآج جب اپوزیشن میں ہے توبھی ٹارگٹ ہے ۔

(جاری ہے)

باچہ خان بابا عمل کے پیروکارتھے ہماری سوچ امن ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب پاکستان ،افغانستان اور بھارت میں دہشتگردی کے حوالے سے کوئی بات ہوسکے تو تینوں ممالک ایک دوسرے کوذمہ دار ٹہراتے ہیں ہمیں ان ناموں سے غرض نہیں دہشتگردی کاخاتمہ کرناہوگاساری دنیامیں پیاراورمحبت سے امن آتی ہے دہشتگردی پرقابو پاناحکومت کی ذمہ داری ہیں جن حکومت کو دس دن قبل باچہ خان یونیورسٹی سمیت دیگر سکولوں پر حملوں کی اطلاع تھی تو پھر کیوں حکومت نے نوٹس نہیں لیاامن وامان کے حوالے سے صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :