نندی پور پاور پراجیکٹ ،نیب نے جون2013ء کے بعد کے معاملات کی تحقیقات شروع کر دیں

جمعہ 22 جنوری 2016 21:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) قومی احتساب بیورو( نیب) نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے جون 2013ء کے بعد کے معاملات اور چوری ہونیوالے آلات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کے انجینئرز پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے نندی پور پاور پلانٹ کا دورہ کیا، ٹیم نے پلانٹ کی مشینری کا معائنہ بھی کیا اور پلانٹ سٹاف سے پوچھ گچھ کی اور دستاویزی ریکارڈ بھی حاصل کیا۔ذرائع کے مطابق نیب پاور پراجیکٹ کے حوالے سے 2013ء کے بعد کے معاملات اور چوری ہونے والے آلاات بارے تحقیقات کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :