باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین کے گھر وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی تعزیت کیلئے آمد، لواحقین کا شدید احتجاج

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 21:36

باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین کے گھر وزیراعلی ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین کے گھر وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی تعزیت کیلئے آمد کے موقع پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرنے والے پروفیسر حامد حسین نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کی شہادت کے بعد آج وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ان کے گھر لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے پہنچے۔ تاہم اس موقع پر وزیر اعلی کو شہید پروفیسر حامد کے ایک رشتے دار کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ شہید کے رشتے دار کی جانب سے پرویز خٹک سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر ہماری حفاظت کرنا ممکن نہیں ہے تو یا تو اپنی حکومت سے استعفا دے دو یا ہمیں بھی جان سے مار دو۔ تاہم اس موقع پر شہید پروفیسر حامد کے دیگر اہل خانہ نے مشتعل رشتے دار کو فوری وہاں سے بھیج دیا۔