زیادہ ٹی ٹونٹی چھکے ،آفریدی ڈیوڈ وارنر کے ہم پلہ ہو گئے

جمعہ 22 جنوری 2016 21:20

زیادہ ٹی ٹونٹی چھکے ،آفریدی ڈیوڈ وارنر کے ہم پلہ ہو گئے

ویلنگٹن ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) جارح مزاج اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے، گپٹل نے پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 2 چھکے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا، آفریدی نے وارنر کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی میچز کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 91 چھکے لگا رکھے ہیں، کرس گیل 87 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور شین واٹسن 69 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ گپٹل 68 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ آفریدی اور وارنر 66، 66 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :