زیادہ منافع کیلئے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے ٹی وی رائٹس جیو سوپر کو بھی فروخت کیے: ایم ڈی پی ٹی وی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 20:26

زیادہ منافع کیلئے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے ٹی وی رائٹس جیو سوپر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) ایم ڈی پی ٹی وی نے وضاحت دی ہے کہ زیادہ منافع کیلئے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے ٹی وی رائٹس جیو سوپر کو بھی فروخت کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کے حوالے سے ایک اور نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی سپورٹس اور ٹین سپورٹس کے بعد میڈیا رائٹس اب جیو سوپر کو بھی فروخت کر دیے ہیں جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک نے وضاحت دی ہے کہ زیادہ منافع کیلئے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے ٹی وی رائٹس جیو سوپر کو بھی فروخت کیے ہیں۔ پی ایس ایل میں قومی مفاد کیلئے اشتہارات کا ریٹ کافی کم رکھا گیا ہے۔ اس سے پی ایس ایل کے فرنچائز مالکان کو بھی منافع ملے گا۔