ایران کا تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے ماسٹرمائنڈکی گرفتاری کا اعلان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 22 جنوری 2016 19:51

ایران کا تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے ماسٹرمائنڈکی گرفتاری ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) ایرانی وزارت داخلہ نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے ماسٹر مائنڈکی گرفتاری کا اعلان کیا ہے تہران میں حکومت کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ کارروائی کی پیشگی منصوبہ بندی ایک گروپ نے کی تھی جو اپنی مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے تاہم ایرانی حکام نے گروپ کی شناخت یا گرفتار ہونے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا‘ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی خفیہ ایجنسی اس شخص کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے لائی ہے اور اب اس کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی اہل کار نے بیرون ملک سے گرفتاری کے طریقہ کار کو بھی واضح نہیں کیا، جس سے مطلوب شخص کے اغوا کیے جانے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا دروازہ بھی کھل جاتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع ابلاغ میں یہ قیاس آرائی گردش کر رہی ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص حسن کرد میہن ہو سکتا ہے۔ جو جماعت شیرازی سے تعلق رکھنے والی ایک مذہبی شخصیت ہے۔ اس جماعت کی نسبت شدت پسند مذہبی رہ نما صداق الشیرازی کی طرف کی جاتی ہے جو عرب ممالک میں انتہا پسند شیعہ تحریکوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :