Live Updates

پورے پاکستان کی طرح پی ٹی آئی کو سندھ کی مضبوط ترین جماعت بنائینگے،حلیم عادل شیخ

شمولیت کے بعد رہنماؤں ،عہدیداروں اورکارکنو ں کی جانب سے ملک بھر سے و یلکم کیا گیا،رہنما تحریک انصاف سندھ

جمعہ 22 جنوری 2016 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح پی ٹی آئی کو سندھ کی مضبوط ترین جماعت بنائینگے،اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا پیغا م شہر شہر گاؤں گاؤں تک پہنچائینگے ۔پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد جس انداز میں رہنماؤں ،عہدیداروں ،کارکنو ں کی جانب سے ملک بھر سے و یلکم کیا گیا اور ٹیلی فون سمیت سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کی گئی ان تمام دوستوں اور ساتھیوں کے ہم بے حد شکر گزار ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں ایک پرانا سیاسی کارکن ہو اور ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اسی انداز کو لیکر ہم سندھ میں پھیلی ناانصافیوں کا خاتمہ کرینگے ،تحریک انصاف کا پیغام لیکر شہرشہر گاؤں گاؤں جائینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ظلم اور ناانصافی کے خلاف جنگ لڑ ررہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف میں تیزی سے شامل ہورہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم سندھ میں موجود ڈاکو راج کا خاتمہ کرینگے پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کردیاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس پر رہتے ہوئے ہم سندھ کی عوام کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات