چارہ کاٹنے کی مشینوں سے حادثاتی طورپر انسانی ہاتھ کے کٹنے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں‘ شہبازشریف
حادثات سے بچاؤ کیلئے چارہ کاٹنے کی مشین کے ڈیزائن میں حفاظتی پہلوؤں کو مد نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے، مشین میں حفاظتی آلات کی تنصیب کیلئے پنجاب حکومت سبسڈی دینے کیلئے بھی تیار ہے،مینوفیکچررز کو چارہ کاٹنے کی مشین میں حفاظتی آلات لگانے کا پابند کرنا ہوگا،اس مقصد کیلئے متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کریں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 18:49
لاہو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چارہ کاٹنے کی مشینوں سے حادثاتی طورپر انسانی ہاتھ کے کٹنے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اورایسے حادثات سے بچاؤ کیلئے چارہ کاٹنے کی مشین کے ڈیزائن میں حفاظتی پہلوؤں کو مد نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے،چارہ کاٹنے کی مشین کی زد میں ہاتھ آجانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہ بات ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں چارہ کاٹنے کی مشین میں آ کر ہاتھ کٹ جانے کے واقعات کے سدباب کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ہاتھ کٹنے جیسے حادثات سے بچانے کیلئے مشین میں حفاظتی نقطہ نظر کے حوالے سے ضروری تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.