بدترین شکست کے ساتھ بدترین ریکارڈ بھی گرین شرٹس کے نام
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز پیر سے ہوگا
جمعہ 22 جنوری 2016 18:25
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان نے سیریز گنوانے کے ساتھ ساتھ ایک نیا بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔کوری اینڈرسن کی شاندار آل راوٴنڈر کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے 95 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
نیوزی لینڈ نے اینڈرسن کے جارحانہ 82 رنز کی بدولت 196 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا تاہم پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور 95 رنز کی بدترین شکست اپنے نام کر لی۔(جاری ہے)
یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔
اس سے قبل پاکستان کو رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست آسٹرییا کے ہاتھوں 2012 میں ہوئی تھی جب کینگروز نے 94 سے فتح اپنے نام کی تھی۔نیوزی لینڈ نے 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی حاصل کی جب آئرش ٹیم کو 83 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس آغاز پیر کو ہونے والے ایک روزہ میچ سے ہو گا۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.