چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں ، میاں محمد اسلم
ملک میں دہشت گردی کی حا لیہ لہر میں بھارت کے ملو ث ہو نے کو خا ر ج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ، شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 17:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کہاہے کہ ہم چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک میں دہشت گردی کی حا لیہ لہر میں انڈیا کے ملو ث ہو نے کو خا ر ج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا جو مسلسل افغانستان میں بیٹھ کر پا کستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے ،ہم حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ انڈیا اور افغانستان کے حکمرانوں سے پو چھا جا ئے کہ افغانستان میں انڈیا کے چو دہ قونصلیٹ کیا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے منعقدہ اجتماع اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس مو قع پر قائمقام امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبد العزیز،ہماء ایوب ،محمد کاشف چو ہدری اور سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہاپاکستان کو بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑ ھا نے کی بجا ئے دو ٹو ک مو قف اپنا تے ہو ئے دشمن کو دشمن سمجھتے ہو ئے اپنی خا رجہ پالیسیوں کو ازسر نو تر تیب دے مگر افسوس کی با ت یہ ہے کہ پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے ہو ئے ہیں ۔
انھوں نے کہادہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ،دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔میاں محمد اسلم نے کہا سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے لیکن پاکستانی عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کرے گی ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.