آج کا میچ ٹف تھا لیکن نتیجہ یکطرفہ رہاٹیم نے بہت محنت کی، اپنا نیچرل کھیل پیش کیا

کیوی کپتان کین ولیمسن کا میچ جیتنے کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں اظہار خیال

جمعہ 22 جنوری 2016 17:07

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے اوروہ اس جیت پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ آج کا میچ ٹف تھا لیکن نتیجہ یکطرفہ رہا،ہم نے اپنا نیچرل کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے، آج کے میچ میں لڑکوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 میں ماحول مختلف ہو گا۔

متعلقہ عنوان :