بدترین کھیل پیش کیا، نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: شاہد آفریدی

جمعہ 22 جنوری 2016 16:51

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میچ میں بدترین کرکٹ کھیلی ہے، نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں،ٹیم نے بہت محنت کی، اپنا نیچرل کھیل پیش کیا: کین ولیمسن ۔تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد ایوارڈ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہم نے آج بہت بری کرکٹ کھیلی ہے، پہلے 6 اوورز میں 5 بیٹسمین آؤٹ ہو جائیں تو کیا امید کیا جا سکتی ہے۔

ورلڈکپ اور ایشیاء کپ سے پہلے بہت سی خامیوں پر قابو پانا ہو گا اور بڑے فیصلے لینا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ،ہم نے بڑے ٹارگٹ کا دباؤ لیا ، پاکستان کی باؤلنگ ٹھیک جا رہی ہے لیکن بیٹنگ پر محنت کرنی پڑے گی دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے اوروہ اس جیت پر بہت خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ آج کا میچ ٹف تھا لیکن نتیجہ یکطرفہ رہا،ہم نے اپنا نیچرل کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے، آج کے میچ میں لڑکوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 میں ماحول مختلف ہو گا۔