محمد عرفان کو کیوں نہیں کھلایا،سمجھ نہیں آرہا، وسیم اکرم پاکستان کی بدترین شکست پر مایوس

جمعہ 22 جنوری 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد عرفان کو کیوں نہیں کھلایا،سمجھ نہیں آ رہا ،دنیا کے مشکل بولر کو ہم نے ڈراپ کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بدترین شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی شاٹ سلیکشن اچھی نہیں ہے ، سوئنگ بولرز کو نہیں کھیل پارہے۔سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض سمیت فاسٹ بولرز کی سوئنگ ختم ہوتی جارہی ہے ،ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وکٹیں لینا اہم ہوتا ہے۔