تیسرے ٹی20میں قومی ٹیم نے انتہائی خراب کاکردگی کا مظاہرہ کیا :شاہد آفریدی

جمعہ 22 جنوری 2016 16:48

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں خراب کاکردگی دکھانے کااعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کوملنے والا ٹارگٹ کافی بڑا تھا جس کا لڑکوں نے دباوٴ لیا ، اگر پہلے 6اوورز میں 5کھلاڑی آوٴٹ ہوجائیں گے تو پھر کیا امید کی جاسکتی ہے ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اب نزدیک آگیا ہے ، ہمیں مکمل تیاری کے ساتھ ایونٹ کھیلنے جانا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمار ی باوٴلنگ تو ٹھیک جارہی ہے تاہم بیٹنگ میں ہمیں مسائل کاسامنا ہے۔