بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کیخلاف گرینڈآپریشن جاری

چیکنگ کرنے پر44 لاکھ روپے کے ڈیفالٹرز صارفین کے گیس میٹرز منقطع

جمعہ 22 جنوری 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کا گیس چوروں اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کیخلاف گرینڈآپریشن جاری، چیکنگ کرنے پر44 لاکھ روپے کے ڈیفالٹرز صارفین کے گیس میٹرز منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ سوئی نادرن گیس لاہور ریجن آفس گلبرک کے جی ایم محمود احمد ضیاء کی ہدایات پر چیف انجینئر عمران اسد ساہی کی سربراہی میں ڈسٹری بیوٹر آفیسر شرافت علی، بلینگ ڈپارٹمنٹ سے عامر علی سمیت دیگر ہمراہ ٹاسک فورس ٹیم نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ نوں، مناواں میں44 لاکھ روپے بلینگ کی رقم ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف چھاپہ مار کر صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے ہیں۔

ٹاسک فورس ٹیم نے موقع پر ہی صارفین کے میٹرز اپنے قبضہ میں لے کر ان کو اپنا بلز رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر عمران اسد ساہی کا کہنا ہے کہ جنرل مینجر محمود احمد ضیاء کی ہدایات پر ابلینگ کی رقم ادا نہ کرنے والے ڈیفالتز صارفین کے خلاف سوئی نادرن گیس کی تاسک فورس ٹیم کا گیس آپریش جاری ہے ،ایسے صارف ہیں جنہوں نے کئی ماہ سے اپنا گیس کا بل ادا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سوئی نادرن گیس کمپنی کو ریونیو اکٹھا کرنے میں مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بلینگ ڈیفالترز کی وجہ سے اصل صارفین گیس کی سپلائی سے محروم ہوجاتے ہیں ان کے کیچن کا چولہ ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔

چیف انجینئر عمران اسد ساہی نے آن لائن نیوز سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوروں اور بل ڈیفالٹرزصارفین کے خلاف کیخلاف بلاامتیاز قانونی کاروئی عمل میں لائی جاری رہی ہے کاروائی کے دوران کسی بھی سفارش کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے، ٹاسک فورس ٹیم کے چھاپے اس وقت تک جاری رہے گئے جب تک صارفین گیس چوری سے باز نہیں اور ڈیفالٹرز اپنا بلز ادا نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :