چارسدہ حملہ،48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود حقائق عوام سامنے نہیں آئے،سرا ج الحق

جمعہ 22 جنوری 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چارسدہ حملے کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حکومت نے عوام کے سامنے حقائق نہیں رکھے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر آج تک عمل نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں پر آج بھی ظلم ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی حملے کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ 48 گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن حکومت نے ابھی تک عوام کے سامنے حقائق پیش نہیں کئے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر آج تک عملدرآمد ہی نہیں ہوا ہے ۔