انفلوائنزا پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدمات کئے جا رہے ہیں،چیف سیکرٹری پنجاب
عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل کی زیرصدارت انفلوائنزا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس روزانہ کی بنیاد پر سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہو رہا ہے۔جمعہ کے روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ انفلوائنزا پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ بھرپور آگاہی مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔(جاری ہے)
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امجد شہزاد نے بتایاکہ صوبہ میں انفلوائنزا کے مریضوں کی کل تعداد 53ہے اور لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے 24گھنٹوں میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انفلوائنزا کے کے باعث ایک موت واقع ہوئی ہے جس سے اموات کی کل تعداد 18ہوگئی ہے۔اجلاس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ، سیکرٹری صحت (پرائمری) علی جان اور چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.