چیچہ وطنی، کھیتوں سے اغوا ہونیوالے 24سالہ نوجوان کی مسخ شدہ نعش 20روز بعد مل گئی

جمعہ 22 جنوری 2016 16:16

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) کھیتوں سے اغوا ہونیوالے 24سالہ نوجوان کی 20روز بعد مسخ شدہ نعش مل گئی،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزموں نے 2جنوری کو گاوٴں32،بارہ ایل کے رہائشی کاشتکارمحمد صدیق کے بیٹے محمد وسیم کواسوقت اغوا کرلیا تھا جب وہ کھیتی باڑی میں مصروف تھا،تلاش بسیار کے باوجود مغوی کا کچھ علم نہ ہوسکا،ملزمان مغوی کے موبائل فون سے اسکے لواحقین کو فون کرکے تاوان کا مطالبہ بھی کرتے رہے مگر پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی،چند روز قبل مغوی نوجوان کی موٹر سائیکل چک15،گیارہ ایل کے قریبی باغ سے ملی جبکہ گزشتہ روز اسکی مسخ شدہ نعش23،گیارہ ایل کے قریب کماد کے کھیت میں پڑی ہوئی تھی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا،مقتول نوجوان کی شناخت اسکے کپڑوں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزموں نے مغوی نوجوان کو اغوا کے فوراً بعد ہی قتل کردیا تھا، پولیس صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :