چیچہ وطنی ، ڈاکووٴں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شدید زخمی،مشتعل لوگوں کا احتجا جی مظاہرہ،قومی شاہراہ بلاک کردی

جمعہ 22 جنوری 2016 16:13

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) ڈاکووٴں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شدید زخمی،مشتعل لوگوں کا احتجا جی مظاہرہ،قومی شاہراہ بلاک کردی،ذرائع کے مطابق اسلحہ بردار ڈاکووٴں نے گاوٴں108،سیون آر غربی کے قریبی پل پر اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی عظمت علی اور ماسٹر عطامحمد کو زبردستی روک لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی عظمت علی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا،ڈاکووٴں نے انکی جیبوں میں موجود نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے، اے ایس آئی کے زخمی ہونے کی اطلاع گاوٴں میں اسکے رشتہ داروں کو ملی تو وہ قومی شاہراہ پر جمع ہوگئے اورپولیس کیخلاف احتجاج شروع کردیا،مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بلاک کردی جس سے دونوں طرف گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اورکہا کہ ڈاکو آئے روز دن دیہاڑے راہگیروں کو لوٹ رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، پولیس والے گشت کی بجائے ہوٹلوں پر بیٹھ کر مزے اڑاتے ہیں، زخمی اے ایس آئی کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :