گوادر ،تربت کو ترجیح بناکر عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کر کے کوئٹہ کو راہداری کامرکز بنایا جائے ، جماعت اسلامی بلوچستان
جمعہ 22 جنوری 2016 16:12
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر اورتربت کو ترجیح بناکر یہاں کے عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو راہداری کامرکز بنایا جائے ملک میں مسلسل دہشتگردی کی کاروائیاں تشویشناک اور قابل مذمت ہیں۔اگر دشمن ہمارے ملک میں مداخلت کر رہاہے تویہ بھی ہمارے اداروں کی ناکامی ہیں دشمن راہداری کو ناکام بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکمرانوں کو جلداور پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔
مشرف کے ناکام پالیسیوں کی وجہ سے افغان سرحدغیر محفوظ ہوگیا ہے اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب افواج کو رکھنا پڑا اگر یہی پالیسی جاری رہی تو ایران کیساتھ سرحد بھی غیر محفوظ ہوجائیگی ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ تربت کے دوران مختلف وفود اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی دینی وسیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
کراچی،بلوچستان اور دیگر علاقوں میں حالات پہلے سے خاصے بہتر ہوئے ہیں مگر ابھی اس سلسلہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ فضاء دشمنوں کی سازشوں کاشاخسانہ ہے۔جس کے پیچھے بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کے خفیہ اداروں کاہاتھ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد امریکی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو برداشت کرناپڑا ہے مگربدقسمتی سے آج بھی پاکستان کو دنیا میں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنی خارجہ پالیسی کوازسرنوجائزہ لیتے ہوئے قومی مفادات کوپیش نظر رکھ کرنئی خارجہ پالیسی بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.