کوئٹہ، چار سدہ ، جمرود میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں ، مولانا محمد عارف دمڑ

جمعہ 22 جنوری 2016 16:12

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑکہا کہ کوئٹہ، چار سدہ ، جمرود میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں ، دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے ۔

عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے ۔ بھارتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہر سازش اور حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے کے چکر میں رہتے ہیں ۔ بھارت اگر پاکستان میں مداخلت کررہاہے تویہ بھی ہمارے اداروں اورسیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

نوجوا ن طلبہ اور نئی نسل ملک و ملت کا بہترین سرمایہ ہیں ۔

نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر دہشتگرد تعلیمی ، تہذیبی اور زندگیوں پر خطرات مسلط کیے ہوئے ہیں نوجوان نسل پر عزم اور اسلام وپاکستان سے محبت رکھتی ہے لیکن اسے فکری انتشار ، اضطراب اور مشکلات کا شکار کر دیا گیاہے ۔ طلبہ اور نوجوانوں کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں نہ تو ترقی ہوسکتی ہے اور نہ ہی امن و امان قائم ہوسکتاہے ۔ نوجوان نسل ملک میں امن لانے کے لیے متحد اور یک جان ہو جائے ، دشمن ناکام ہوگا اور باطل مٹ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :