تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں ،ٹاون مونسپل کمیٹی کی لیبر،کسان ،اقلیتی اوریوتھ کونسلر کی سیٹوں پرکاغذات نامزدگئی جمع کرائے دیئے گئے

جمعہ 22 جنوری 2016 16:06

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں اورٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی لیبر،کسان ،اقلیتی اوریوتھ کونسلر کی سیٹوں پرکاغذات نامزدگئی جمع کرائے دیے گئے ۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور ، ہوتھلہ ، دکھالی ، مواڑہ ،کھڈیوٹ ،نڑھ ،لہڑی ، نارہ ، دوبیرن خورد ، پنجاڑسے کئی ایک امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ٹاون مونسپل کمیٹی سے الفتح گروپ اورکہوٹہ ڈویلمپنٹ الائنس گروپ نے اپنے اپنے امیدوارں کے کاغذات جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسلوں اورمونسپل کی لیبر،کسان ،اقلیتی،لیڈیز اوریوتھ کونسلر کی سیٹوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے یوسی مٹورسے چیئرمین راجہ اشتیاق احمد اور وائس چیئرمین راجہ توقیرالمعروف راجہ شیربہادرنے ہمراہ کونسلرراجہ اعجازاحمدآف تھوہا ، کونسلرراجہ عباس آف بگلہ راجگان ،کونسلرراجہ احمد نواز جنجوعہ ،کونسلرراجہ عر فان سرور،راجہ حاجی عبد الخالق ، راجہ ظفراقبال ، راجہ حاجی کاظم آف بگلہ راجگان ، راجہ یاسر آف بگلہ راجگان ، راجہ عامر آف بگلہ راجگان ، راجہ وسیم آف بگلہ راجگان ، راجہ ندیم آف بگلہ راجگان،راجہ شیراز آف بگلہ راجگان ،راجہ نعمان ظہور آف بگلہ راجگان کے ہمراہ کسان کونسلرکے لیے سابق کونسلرراجہ مالک داد اور یوتھ کونسلر کے لیے راجہ احتشام کاظم کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،یوسی ہوتھلہ سے چیئرمین راجہ عامرمظہراور وائس چیئرمین اسد محمود ستی نے ہمراہ سید مظاہرحسین شاہ ،سید نذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں ،معروف قانون دان سید سبطین حسین شاہ ، سید ذوالقرنین شاہ بخاری ،سید حیدر علی شاہ ،کونسلررفاقت قریشی ،ساجد کیانی آف جوا، چوہدری ریاض ،چوہدری جاوید آف ترکھیاں ،ٹھکیدارخورشید ،ٹھکیدارنعمان خورشیدکے ہمراہ کسان کونسلرکے لیے سید صداقت حسین شاہ اوریوتھ کونسلرکے لیے منیب احمدکے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، یوسی دکھالی سے چیئرمین راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبد الحمید مغل نے ہمراہ راجہ عابد آف کلانہ ،کونسلر راجہ ریاست ،راجہ اسدحمید ،محمد اشتیاق مغل ، راجہ بشارت کے ہمراہ کسان کونسلر کے لیے مرزامھمد شعبان آف بھورہ حیال اور یوتھ کونسلرکے لیے راجہ راشد رفیق کے کاغذات جمع کرائے ، یوسی کھڈیوٹ سے چیئر مین سجاد ستی المعروف منا ء اوروائس چیئر مین تاسب ستی نے ہمراہ راجہ آصف ، ٹھکیدار وحید ستی ، ضراقت ستی ، راجہ عاطف ،ذوہیب وحید ستی،راجہ محمد علی،راجہ عابدنے کسان کونسلر کے لیے سعید احمد اور یوتھ کونسلر کے لیے راجہ حسنین کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے یوسی نارہ کے گاوں کتھیل ہون کے رہائشی سرداربابرلطیف نے یوسی نارہ سے کسان کونسلر کے کاغذات جمع کرائے جبکہ ٹاون مونسپل کمٹی کہوٹہ سے الفتح گروپ کے صدر آصف ربانی قریشی ممبروارڈ نمبر5نے ہمراہ قاضی عبد القیوم ، قاضی اخلاق کھٹڑ ،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ماسٹر نواز قریشی ،حاجی ارشد محمود کے لبیر کونسلر کے لیے راجہ امان اللہ غازی اور راجہ تنویر بنار س،یوتھ کونسلر کے لیے ندیم احمد عرف چاند ، اقلیتی کونسلرکے لیے محمد سلیم مسیح ،لیڈیز کونسلر کے لیے سفینہ شاہین ، نسرین اختر اوررابعہ خاتون کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ٹاون مونسپل کمیٹی سے ہی کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس کے ارکان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،راجہ وحید احمد خان ، راجہ ظہور اکبر ، راجہ فیصل عزیز ،ملک غلام مر تضیٰ ،ملک حاجی عبدالروف اورسید ذرین شاہ نے لیبر کونسلرکے لیے عارف کیانی ، ملک یاسم ،یوتھ کونسلرکے لیے اسد شاہ اورملک عثمان جاوید ،اقلیتی کونسلر کے لیے ڈاکٹر کرسٹوفریوسف ،لیڈیز کونسلر کیلئے شازیہ نوقیم ،مصباح نورین اورشازیہ اسرارکے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔