پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات ناپید ہیں ،شعبہ تعلیم زبوحالی کا شکار ہے ،چوہدری پرویزالٰہی

جمعہ 22 جنوری 2016 15:59

اوکاڑہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات ناپید ہیں اور شعبہ تعلیم زبوحالی کا شکار ہے جب کہ موجودہ نااہل حکمران اورنج لائن ٹرین کے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں،تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ٹھیکہ پر دیا جا رہا ہے ۔

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بنا پر آج کا کاشتکار لاکھوں روپے لگا کر اپنی اجناس کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی زمین ٹھیکہ پر دینے کے لئے کوئی ٹھیکیدار نہیں مل رہا،ملک میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیدنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔موجودہ حکمرانوں کی پیلی ٹیکسی ،سستی روٹی،آشیانہ اور دیگر سکیمیں ہمارے دور 2007کے ایک منصوبے1122کا مقابلہ نہیں کرسکتیں،ہمارے منصوبوں کی ترجیحات عام آدمی کو تمام وسائل بلاتفریق ان کی چوکھٹ پر بہم پہچانا تھیں۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنے دورمیں ایسے عوامی فلاحی منصوبے متعارف کروائے ہیں جن کا فائدہ غریب اور امیر دونوں کو یکساں ہوا۔مسلم لیگ ق کو پنجاب میں منظم کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدر اوکاڑہ سرفراز بھٹی،ملک حق نواز سنگلہ،سید حسنین شاہ گیلانی،محمد علی لکھوی،طلحہ لکھوی،شاہد بیگ،سردار مقصود سندھو اوردیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور جس کی زرعی معاشی اصلاحات پرپورے ملک کا دارومدار ہے مگر اس دور میں کسان کو اپنی فصلوں کا معاوضہ پورا نہیں مل رہا،اور ان کوئی آدمی زمیندارکو اپنا رقبہ ٹھیکہ پر دینے والا نہیں مل رہا کیونکہ کسان ہر تین ماہ بعد خسارے میں ہوتا ہے چوہدری پر ویزالٰہی نے کہا اس وقت پورے ملک میں سوئی گیس اور بجلی کا بحران شدد اختیارکر گیا ہے اورسوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ دفاتر اور بچے بغیر ناشتے کے سکولوں میں جانا ایک سلسلہ بن گیا ہے ۔

انھوں نے مذید کہا کہ حکومت نے ہمارے دور تمام عوامی منصوبے صرف اس لئے بند کر رکھے ہیں کہ ان کا افتتاح ہمارے دور سے شروع ہوا ہے ،مسلم لیگ ق ایک عوامی جماعت ہے اور اب مسلم لیگ ق کو منظم فعال کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :