تھرپارکر ،مزید 3معصوم بچے دم توڑگئے ،وبائی امراض سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 124ہوگئی

جمعہ 22 جنوری 2016 15:59

تھرپارکر ،مزید 3معصوم بچے دم توڑگئے ،وبائی امراض سے جاں بحق ہونیوالوں ..

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)تھرپارکر میں جمعہ کوبھی مزید3معصوم بچے دم توڑ گئے،تھراور عمرکوٹ میں رواں ماہ غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

غذائی قلت سے تھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے،حکومتی دعوے صرف دعوے تک محدود ہیں جمعہ کوبھی تھر میں معصوم جانیں چلی گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں گاؤں کلوئی کا چھ ماہ کا ذیشان اور چھاچھرو کا دس ماہ کا جاوید شامل ہیں۔دوسری جانب سول اسپتال مٹھی میں پینتالیس بچے زیر علاج ہیں،تھرپارکر اور عمرکوٹ کے مختلف اسپتالوں میں بھی سیکڑوں بچوں کو منتقل کیا گیا ہے، جبکہ چھ بچوں کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔