بی ڈبلیو ایف اولمپک کوالیفکیشن میں چینی اتھیلٹ سرفہرست

جمعہ 22 جنوری 2016 15:54

بی ڈبلیو ایف اولمپک کوالیفکیشن میں چینی اتھیلٹ سرفہرست

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء)بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے” ریس ٹو رایو“اولمپک کو کوالیفکیشن کی تازہ ترین درجہ بندی کو اپ ڈیٹ کیا ہے ،چینی کھلاڑی شین لونگ مردوں کے سنگل مقابلے میں سرفہرست اور ژانگ نان اوبلیگ ژاؤ ژولیائی نے مکس ڈبل میں اپنی سرفہرست پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

کوالیفیکشن کے قواعد کے مطابق اگر سنگل ایونٹ میں ایک ہی ملک کے تمام اتھلیٹ ایک سے سولہ نمبر پر ہیں تو ایسے ملک کو زیادہ سے زیادہ دو کوٹہ مقامات دیئے جائینگے ، جبکہ ڈبل ایونٹ میں تمام جوڑوں کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے اور ان کی درجہ بندی ایک سے لیکر آٹھ تک ہے تو ایسے ملک کو زیادہ سے زیادہ دو کوٹہ مقام (چار اتھلیٹ )دیئے جائیں گے ،مردوں کے سنگل مقابلے میں چین کے لی چونگ ویائی دوسرے نمبر پر جبکہ دو مرتبہ کے اولمپک چیمپین لن ڈان ساتویں نمبر پر ، خواتین کے سنگل مقابلوں میں وانگ ژی ہان ، لی ژی رو دو سے چار نمبر پر ہیں ، سپین کی کیرولینا نیرن سرفہرست ہیں ، چین کو مردو ں کے ڈبلز مقابلے میں پہلے آٹھ پوزیشنوں میں دو پوزیشنز ہیں جبکہ خواتین کے ڈبلز میں چین کے صرف ایک جوڑے کو سرفہرست آٹھ پوزیشنوں میں پوزیشن حاصل ہے ، لیوینگ اوبلیگ ژیو یو تیسرے نمبر پر ، چیان جنگ اوبلیگ ژاؤ ین چودھویں اور یوژانگ اوبلیگ ٹانگ یوآن ٹنگ چوبیسویں نمبر پر ہیں