عبدالرؤف عالم نے ملک سہیل حسین کو ایف پی سی سی آئی کا چےئر مین کوآرڈی نیشن مقرر کر دیا

جمعہ 22 جنوری 2016 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے ملک سہیل حسین کو ایف پی سی سی آئی کا چےئر مین کوآرڈی نیشن مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں باقائدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک سہیل نے وفاقی چیمبر کی تاریخ میں طویل ترین مدت تک اس عہدے پر تعینات رہنے والے رہنما کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ملک سہیل کی ذمہ داریوں میں وفاقی وزراء و اعلیٰ حکام، مختلف سرکاری و غیر سرکاری محکموں، نجی شعبہ، ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس و ریجنل دفاتراور تمام چیمبروں و تجارتی تنظیموں سے رابطہ رکھیں گے۔ اس موقع پر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ ملک سہیل نے اپنے آپ کو اس عہدے کا اہل ثابت کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ پہلے سے زیادہ لگن سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہونگے اورایف پی سی سی آئی کے مقاصد کی تکمیل میں معاون ثابت ہونگے۔

یو بی جی کی چئیرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور دیگر رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں ملک سہیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انکی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے ۔ واضع رہے کہ 2006 میں جب عبدالرؤف عالم اسلام آباد چیمبر کے صدر تھے تو ملک سہیل انکے ساتھ بطور سینئیر نائب صدر کام کر رہے تھے۔