سینئر سول جج نے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے

جمعہ 22 جنوری 2016 15:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) سینئر سول جج کی عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،ایف آئی اے کے گرفتاری کیلئے چھاپے، بلند اختر رانا گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے بلند اختر رانا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ،بلند اختر رانا نے اپنی کینیڈا کی شہرت کو خفیہ رکھا۔

گزشتہ روز سینئر سول جج کی عدالت نے بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جس کے بعد ایف آئی اے نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے جبکہ بلند اختر رانا گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلند اختر رانا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست وزارت دخلہ کو ارسال کی جا چکی ہے۔