محمد عرفان کو نے کھلانے کی سمجھ نہیں آرہی ، وسیم اکرم

جمعہ 22 جنوری 2016 15:17

محمد عرفان کو نے کھلانے کی سمجھ نہیں آرہی ، وسیم اکرم

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد عرفان کو نہ کھلانے کی سمجھ نہیں آرہی ہے ، دنیا کے مشکل بولر کو ہم نے ڈراپ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی ہی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی شاٹ سلیکشن اچھی نہیں ہے اور وہ سوئنگ بولرز کو نہیں کھیل پارہے ہیں ۔ سابق آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض سمیت فاسٹ بولرز کی سوئنگ ختم ہوتی جارہی ہے ، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وکٹیں لینا اہم ہوتا ہے ۔