لسبیلہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں آٹھ افراد گرفتار کر لیا

جمعہ 22 جنوری 2016 14:51

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں آٹھ افراد گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق لسبیلہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی نے سرچ آپریشن شروع کیا جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ‘ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی