چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے نہتے طلباء اور پروفیسر صاحبان پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے ‘ڈاکٹرمصطفی بشیر

ک

جمعہ 22 جنوری 2016 14:47

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) سابق امیدواراسمبلی و راہنماء مسلم لیگ(ن)آزادکشمیرڈاکٹرمصطفی بشیر نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے نہتے طلباء اور پروفیسر صاحبان پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے قوم کے حوسلے اس سے پست نہیں بلکہ اور مضبوط ہورہے ہیں پوری قوم اس وقت ایک پیج اور آرمی پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے اور کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرئے گئی،اس بزدلانہ وقعے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ایسے حملوں سے دشنموں کی بزدلی ظاہر ہوتی ہے ،افواج پاکستان نے دہشت گردوں کا جینا حرام کیا جس کی بناہ پر وہ اس قسم کی حرکتیں کررہے ہیں۔