متاثرین منگلا ڈیم اور بالخصوص نیوسٹی کے مکینوں کو موجودہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے میگا کرپشن ، اداروں کا تباہی ، سرکاری ملازمین کی تقرریوں ، تبادلوں تک حکمران رشوت لے رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) صدر نیوسٹی راجہ محمد رفیق کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) صدر نیوسٹی راجہ محمد رفیق نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم اور بالخصوص نیوسٹی کے مکینوں کو موجودہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے میگا کرپشن ، اداروں کا تباہی ، سرکاری ملازمین کی تقرریوں ، تبادلوں تک حکمران رشوت لے رہے ہیں‘مسلم لیگ ن کے عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ہر دن کو اقتدار کا آخری دن سمجھ کر لوٹ مار میں مصروف ہیں پیپلزپارٹی کا پانچ سالہ گند صاف کرنے کے لیے دنیا کے سات سمندروں کا پانی بھی کم پڑسکتاہے وزیراعظم اور اکثر وزراء انتخابات کے بعد جیل میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ کی پامالی، اداروں کی تباہی اور لاقانونیت کی انتہا کے باعث یوں محسوس ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر میں جنگل کا قانون نافذ ہے پیپلزپارٹی کے حکمرانون نے اپنی اور زرداروی ہاؤس کی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اس دور حکومت میں ریاستی تشخص اور قومی پرچم کی جس طرح بے توقیری کی گئی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی آزاد کشمیر کے عوام نے پیپلزپارٹی کی بدکرداری اور میگا کرپشن کے باعث انہیں مسترد کر دیا ہے میاں محمد نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خان کے شیر کارکنان آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر کے مسلم لیگ ن کوبھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ان پانچ سالوں میں عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا اذالہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :