میرپور ویلفیئرٹر سٹ کے بانی چیئر مین زاہد حامد کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) میرپور ویلفیئرٹر سٹ کے بانی چیئر مین زاہد حامد نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک قومی سانحہ ہے ۔ علم کے حصول کیلئے گھروں سے نکلنے والے طلباء اور جہالت کے اندھیروں کو علم کے نور سے ختم کرنے والے اساتذہ بھی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب اس قسم کے اقدام کی اجازت نہیں دیتا ۔ دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں وہ انسانیت سے عاری اور بے بہرہ ہیں ان کا یہ بزدلانہ حملہ پاکستان پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار سدہ یونیورسٹی پر حملے میں شہید ہونے والے طلباء ، اساتذہ اور سیکورٹی گارڈ کی قربانیاں اور انکی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی پاک فوج دہشت گردوں کا قلع قمع کررہی ہیں اور دہشت گرد ہر محاذ پر پسپا ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پوری قوم متحد و متف ہو کر یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونے والے طلباء اور اساتذہ اور سیکورٹی گارڈز کے لواحقین کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے اور غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم انکے لواحقین کے لئے دعا گو ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل رشک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاء ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس دہشت گردی کے حملے میں ملوث افراد کو ایسی عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کسی کو ایسے اقدام کی ہمت نہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسکو استحکام عطا فرمائے ۔

زاہد حامد نے کہا کہ دہشت گرد ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ۔ ضرب عضب کی کامیابی نے ان کو تباہ کر دیا ہے وہ بجھتے دئیے کی مانند گل ہوتی لو کو زیادہ کرنے کے لیے ایسے بزدلانہ حملے کر رہے ہیں جو کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ملک کے بہادر عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ قدم قدم پر کھڑے ہیں اور دشمنوں کے ہر وار کو ناکام بنائیں گے باچا خان یونیورسٹی پر علم کی پیاس بجھانے والے معصوم اور نہتے طلباء پر گولیاں برسا کر دہشت گردوں نے اپنی سفاکی کا مظاہرہ کیا مگر علم کے یہ چراغ نہیں بجھیں گے بلکہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہیں جہنم واصل کرنے کے ساتھ بھاگنے پر مجبور کر رہا ہے ۔

ملک دشمن علمی درسگاہوں پر بزدلانہ حملے کر کے ملک کو پسماندگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں تا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکے اور تاریکیاں رہیں مگر ہماری نوجوان نسل ان کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی ۔ ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ آج بھی تمام درسگاہوں میں بچوں کی بڑی تعداد کا پہنچنا اس بات کی غمازی ہے کہ ہماری نئی نسل اور پوری قوم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی دہشت گردوں کو کوئی ایمان اور وطن نہیں ہوتا سانحہ چار سدہ یونیورسٹی میں بیس بے گناہ معصوموں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی بھی قسم کی روح رعایت کے مستحق نہیں ۔