آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ ، پاکستان اسٹیل ملز نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو آؤٹ کلاس کردیا
جمعہ 22 جنوری 2016 14:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد ملیر کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم لیگ میچ میں پاکستان اسٹیل ملز کی ٹیم نے اس وقت سنسنی پھیلا دی جب ٹورنامنٹ کی مضبوط اور قدیم ٹیم کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کو 5-1سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا ۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کوئی خاص کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی کھیل کی خاص بات پاکستان اسٹیل ملز کے نوجوان اسٹرائیکر کھلاڑی نعمان کا نہایت شاندار اور عمدہ کھیل تھا جنہوں نے یکے بعد دیگرے 3خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ طارق خان اور وہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا کے پی ٹی کا واحد گول محمد نے کیا ۔(جاری ہے)
اسے سے قبل پاکستان اسٹیل ملز کی ٹیم نے آسکانی برادرز کوبھی 5-0سے شکست دیکر 3پوائنٹ حاصل کرچکی ہے اس کامیابی کے بعد اسٹیل ملز کے 6پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ کے پی ٹی کی ٹیم اب تک صرف 4پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔
ٹورنامنٹ میں آج منور شہید فٹ بال کلب کوئٹہ کا مقابلہ گلشن سوکر کلب سے ہوگا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جاوید بنگش ،سراج الدین طالب ،انیس اختر بلوچ اور جہانگیر خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.