تیسراٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے سکواڈ میں 2اور کیویزنے ایک تبدیلی کی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:44

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،فیصلہ کن میچ میں پاکستانی سکواڈ میں 2تبدیلیا کی گئیں جبکہ میزبان نیوزی لینڈ نے اپنے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی ۔ویلنگٹن میں منعقد سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدلیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود اورعمر گل کی جگہ انورعلی اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ادھر کیویز نے ٹوڈ ایسٹل کی جگہ ٹرینٹ بولٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔اس موقع پر پاکستانی کپتان شاہد ا?فریدی کا کہنا تھا کہ اس گراونڈ میں فیلڈنگ کرنے کا زیادہ فائدہ ہے،جبکہ کیویز کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے، پچ بیٹنگ کے لئیاچھی لگ رہی ہے۔میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے سا نحہ چارسدہ کے شہداء کو خراج عقیقدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔