سانحہ چارسدہ ،قومی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:41

سانحہ چارسدہ ،قومی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی ..

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سانحہ چارسدہ پر میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی بازوٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اْترے۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس بازووٴں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری۔ میچ کے آغاز سے قبل چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پرحملے میں شہید افراد کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

متعلقہ عنوان :