محکمہ انسداد دہشت گردی کی بنوں میں کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 22 جنوری 2016 14:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا‘ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ایک دہشت گرد گرفتار کیا ملزم بجلی کے ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کرنے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :