ججز نظربندی کیس میں سابق صدر مشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور ، مزید سماعت 12فروری تک ملتوی
جمعہ 22 جنوری 2016 14:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بیماری کا نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور میڈیکل سرٹیفکیٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،کیس کی مزید سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
حکومتی کمیٹیوں میں شامل نہ کیے جانے پر اہم ن لیگی رہنماء ناراض ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.