ای ڈی او ایجوکیشن بھکر کی در جہ چہا رم کے ملا ز مین کو محکمانہ پرموشن کیلئے 25 جنو ر ی تک کوا ئف جمع کرا نے کی ہدایت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:32

بھکر۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء)ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمداشرف اعوان نے درجہ چہارم کے ملازمین جومیٹرک فر سٹ یا سیکنڈ ڈویژن پاس ہیں کوہدایت کی ہے کہ وہ محکمانہ پرموشن کیلئے اپنے کوائف 25جنوری تک جمع کراد یں تاکہ 5فروری تک ان کی عارضی سنیارٹی لسٹ مکمل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ 5فروری تک اعتراضات وصولی کے بعد حتمی سنیارٹی لسٹ آویزاں کردی جائے گی۔