فیصل آباد ضلعی حکومت کی منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:31

فیصل آباد۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) ڈی سی او نور الامین مینگل کی ہدایت پر ضلعی حکومت کا گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ز نے شہر کے مختلف علاقوں و بازاروں میں اچانک چھاپے مارے تو بعض دکانداروں کو اشیاء ضروریہ کی زائد قیمتیں وصول کرنے کا مرتکب پایا گیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کوموقع پر مجموعی طورپر ایک لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے انہوں نے صارفین سے بھی کہا کہ اگر ان کے علاقے میں کوئی بھی دکاندار گرانفروشی کرتا ہوا پایا جائے تو اس کی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع کریں تاکہ گرانفروشی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :