آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 22 جنوری 2016 12:50

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ، دوسرا میچ 29 جنوری کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو بھارت کے خلاف 4-0 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے بھارت کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ بھارتی کپتان کے کپتان دھونی نے کہاکہ سیریز کا آخری میچ جیتنے کی کوشش کرینگے -

متعلقہ عنوان :