سکھرپریس کلب کی جنرل باڈی کا پہلا اجلاس

جمعہ 22 جنوری 2016 12:43

سکھر ۔ 22جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء)سکھرپریس کلب کی جنرل باڈی کا پہلا اجلاس صدر جان محمد مہر کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں جنرل سیکریٹری شاہد علی، نائب صدر جمیل مغل ، نائب صد ر(خواتین ) سحرش کھوکھر ، خازن شہزاد تابانی،پریس سیکریٹری محمد اطہراللہ، آفس سیکریٹری مجیب ورندسمیت کلب کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر پروگریسیو جرنلسٹس پینل کے سربراہ اور پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسد پٹھان بھی شرکت ہوئے،اس موقع پر صدر سکھر پریس کلب نے کہا کہ ہائی اسپیڈ (وائی فائی) نظام نصب کرواکر ہم نے اپنا ایک وعدہ پوراکردیا ، انہوں نے جلد پریس کلب میں جدید ترین موبائل چارجر ٹیبل لگوانے کا بھی اعلان کیا۔