چیف آف نیول اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ کراچی میں شروع

جمعہ 22 جنوری 2016 12:24

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ کراچی میں شروع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) چیف آف نیول اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی، افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی نیپاکستان کسٹمز کو آٹھ گول سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ کی پر وقار افتتاحی تقریب ہاکی کلب کراچی میں ہوئی جس میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کیلئے دعا ئے مغفرت اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور اس مشکل وقت سے نکلنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں پاک بحریہ اپنا کردار ادا کرے گی۔چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور کسٹمزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، نیوی کی ٹیم ابتداء سے ہی کھیل پر چھائی رہی جس نے آٹھصفر سے کامیابی حاصل کی، چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :