فیصلہ کن ٹی 20میں آفریدی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جمعہ 22 جنوری 2016 12:21

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) فیصلہ کن ٹی 20میں آفریدی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پشاور حملے کے متاثرین کی حمایت میں پورے گراوٴنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کھلاڑیوں نے بازوٴں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔پاکستان ٹیم نے فیصلہ کن میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی ہیں، پہلے دونوں میچوں میں ناکام ہونے والے بلے باز صہیب مقصود کی جگہ محمد رضوان جبکہ فاسٹ باوٴلر عمر گل پر انور علی کو ترجیح دی گئی۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی.تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، کولن منرو، کورے اینڈرسن، گراینٹ ایلیٹ، لیوک رونچی، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، روز ٹیلر، مک کلین قومی ٹیم میں شاہد آفریدی(کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، محمد رضوان، شعیب ملک، عمر اکمل، سرفرازاحمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، انور علی، محمد عامر شامل ہیں