پشاور ،دھند کے باعث جی ٹی روڈ، جمرودروڈ اورکوہاٹ روڈپرحدنگاہ انتہائی کم

جمعہ 22 جنوری 2016 12:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پشاوراورگردونواح میں جمعہ کو شدیددھندکے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہی۔دھندکے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے۔پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں شدید دھندکی وجہ سے حد نگاہ پندرہ سے بیس میٹررہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں اندرون شہر، جی ٹی روڈ، جمرود روڈ اور کوہاٹ روڈشدید دھندکی لپیٹ میں ہیں۔جبکہ موٹر وے اور چارسدہ روڈ پر بھی شدید دھندہے۔پشاورکے علاوہ مردان، چارسدہ اورصوابی میں بھی شدیددھندہے۔جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے۔نیشنل ہائی وے اورموٹروے حکام کی جانب سے شہریوں کوغیرضروری سفرسے گریزکی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ ڈرائیورحضرات کوفوگ لائٹس استعمال کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے -

متعلقہ عنوان :