بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی فاٹا کے رہنما مرزا محمد جہادی کے انتقال پر اظہا ر تعزیت

قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

جمعہ 22 جنوری 2016 12:16

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی فاٹا کے رہنما مرزا محمد جہادی کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور پی پی پی فاٹا کے رہنما مرزا محمد جہادی گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ پی پی پی فاٹا کے صدر اخونزادہ چٹان اورسابق سینئر نایب صدر چنگریز خان مہمند تعزیت کیلئے مرزا محمد جہادی کے گھر گئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اخونزادہ چٹان نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مرزا جہادی کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرزا جہادی کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا ۔ پی پی پی پاراچنار کے صدر حشمت حسین بنگش اور مرزا محمد جہادی کے فرزند مسلم حسین نے اخونزادہ چٹان اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا دوسری جانب حیدری بلڈ بنک ، چنار بلڈ بنک ، اے این پی اور دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں نے مرزا جہادی کی اچانک موت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔